(قیصر کھوکھر): حکومت پنجاب نے صاف دیہات پروگرام کے پی سی ون کی منظوری دے دی، منصوبے کے لیے 4 ارب 38 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیشل سیکرٹری بلدیات شاہد نصر راجہ کا کہنا ہے کہ صاف دیہات پروگرام کے تحت پنجاب کی دیہی علاقوں کی 3 ہزار 281 یونین کونسلز میں صفائی ستھرائی کا کام شروع ہوگا۔ اس منصوبے کے لیے 4 ارب 38 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کو کامیاب اور بجٹ کے استعمال میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور بلدیاتی نمائندے اپنا کردار ادا کریں۔
شاہد نصر راجہ نے کہا کہ اس بجٹ کی ایک ایک پائی صفائی کے منصوبے پر ہی خرچ ہوگی۔