(ملک اشرف) لاہورہائیکورٹ بار کے 12 ہزار 563 وکلاء 3 کروڑ 94 لاکھ 68 ہزار سے زائد کی رقم کے تاحال ڈیفالٹر ہیں، 2 جنوری تک واجبات جمع نہ کرانے والے وکلاء بار کے سالانہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے ممبران کی تعداد اس وقت 30 ہزار 965 ہے ، ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کی ممبر شپ رکھنے والے 12563 وکلاء نے تاحال تین کروڑ 94 لاکھ 68 ہزار سے زائد کے واجبات تاحال جمع نہیں کرائے، نادہندہ وکلاء سے واجبات کی وصولی کی یقین دہانی کے لئے ہائیکورٹ بار میں مختلف مقامات پر نوٹسز آویزاں کئے گئے ہیں۔
سیکرٹری ہائیکورٹ بار عامر سعید نے وکلاء کو ان کے ذمے واجب الادا رقم دو جنوری رات بارہ بجے سے قبل جمع کرانے کا کہا ہے۔