(سٹی 42): سعودی عرب مسلم لیگ نون کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے ہی موجود ہیں اور آج نواز شریف کے جدہ روانہ ہونے کا امکان ہے، ایک کے بعد ایک لیگی رہنما کی سعودی عرب روانگی پر سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد نواز شریف آج جد ہ روانہ ہوں گے جہاں وہ اہم رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعلی ٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی ریلوے خواجہ سعد رفیق اور آصف کرمانی پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں۔
دوسری جانب ایک کے بعد ایک نون لیگی رہنما کی لندن روانگی پر سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا ملکی سیاست میں کوئی بہت بڑی ہلچل ہونے والی ہے یا کوئی نیا این آر او ہونے جا رہا ہے۔