درنایاب: سنٹرل اسٹیشن کی تعمیر کے لئے آئندہ تین ماہ کے لئے جی پی او چوک پر مال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رکھا جائے گا ۔
تفصیلات مطابق اورنج لائن منصوبے کے سب سے مشکل سینٹرل سٹیشن کی تعمیرکے لئے آئندہ 3ماہ کیلئے جی پی اوچوک مال روڈ کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ ایل ڈی نےٹریفک کیلئےمتبادل روٹ پلان تشکیل دےدیا۔
یکم جنوری 2018سےجی پی اوچوک ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکردیاجائےگا۔ چیئرنگ کراس اوراسمبلی ہال سےآنیوالی ٹریفک ہائیکورٹ چوک سے فین روڈپرجائیگی۔ فین روڈپرآنیوالی ٹریفک مزنگ چوک سےبراستہ جی پی اوآفس سےجین مندر،لوئرمال جائیگی۔ داتادربار،بھاٹی چوک اورٹاؤن ہال سےآنیوالی ٹریفک کونیپئیرروڈپرموڑاجائیگا۔
لاہوراورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر جاری کام کے دوران عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے وسیع البنیاد خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس سید زاہد حسین کو کمیٹی کا سربراہ نامزد کر دیا ہے۔ کمیٹی میں شامل تکنیکی ماہرین سپر یم کورٹ کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرانے،تعمیراتی کام بروقت اور بلا تاخیر خوش اسلوبی سے مکمل کرانے والے ادارے سے قریبی رابطہ رکھیں گے
مزید دیکھیے: