لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی  میں  انتظامی بحران

30 Aug, 2024 | 10:20 PM

عمران یونس:  لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں شدیدانتظامی بحران ہے ۔یونیورسٹی کو عارضی وائس چانسلر بھی نہ مل سکا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں انتظامی بحران کے معاملہ پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ یونیورسٹی میں وائس چانسلر کا عہدہ 22 اگست سے خالی ہے ۔ رجسٹرارآفس بھی آپریشنل نہیں ہے۔ سابق وائس چانسلر ریٹائرمنٹ سے پہلے رجسٹرار کو معطل کر گئی تھیں۔ وائس چانسلر اور رجسٹرار نہ ہونے سے کالج کے امور متاثر ہونے لگے۔ ملازمین کی ماہانہ تنخواہ جاری کرنے کے لیے وائس چانسلر نے سائن کرنے ہیں۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تاحال عارضی وائس چانسلر کی تعیناتی بھی نہ کی

مزیدخبریں