ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر بات چیت

وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر بات چیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وزیراعظم  شہباز شریف جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئے ۔

 شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار  کیا ، مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم  کی آمد کا خیر مقدم  کیا ، اہم سطحی ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی . 

 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے ،اس کے علاوہ مولانا عبدالغفور حیدری ،مولانا اسعد محمود ،محمد اسلم غوری ،مولانا عبید الرحمان ،غلام علی مولانا جمال الدین ،مفتی ابرار احمد اور جلال الدین ایڈوکیٹ بھی  ملاقات میں موجود تھے۔