3 ماہ سے تنخواہ بند، پولیس اہلکار اپنے بچے فروخت کرنے پریس کلب پہنچ گیا

30 Aug, 2024 | 08:57 PM

ویب ڈیسک : تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر کراچی سینٹرل جیل میں تعینات سپاہی وحید اپنے بچے فروخت کرنے کیلئے کراچی پریس کلب پہنچ گیا ۔ 

سپاہی وحید کا کہنا ہے کہ ’تین ماہ سے میری تنخواہ بند ہے، میرے 9 بچے ہیں 4 بیچنے کے لیے لایا ہوں‘۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ ’میں لانڈھی جیل میں تعینات تھا، پولیس کوارٹر میں ہی رہائش ہے، سپرنٹنڈٹ جیل نے میرا ٹرانسفر سینٹرل جیل کرا دیا۔‘ 

پولیس اہلکار نے الزام عائد کیا کہ ’سپرنٹنڈنٹ جیل نے تین مہینے سے میری تنخواہ بھی بند کرا دی ہے مجھے فوری طور پر سرکاری رہائش خالی کرنے کا کہا جارہا ہے، رہائش کا بندوبست کرنے کیلئے میرے پاس رقم نہیں ہے، میں رات کی ڈیوٹی کرتا ہوں میرے گھر والوں کو تنگ کیا جارہا ہے، میری غیر موجودگی میں آکر میرے گھروالوں کو برا بھلا کہا جاتا ہے‘

سپاہی وحید نے سپریم کورٹ اور اعلیٰ افسران سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ہے۔

مزیدخبریں