سٹی 42 :سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ۔ جس میں 12 خوارج ہلاک ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن علاقے میں خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا۔28اور29 اگست کو ہونے والی کارروائی میں 12 خوارج ہلاک ہوئے ۔ ان کارروائیوں میں فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ تنظیموں کو بڑا دھچکا لگا ہے،اب تک 37 دہشتگردوں کو جہنم واصل جبکہ 14 دہشتگرد شدید زخمی ہو چکے ہیں ۔انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گے،پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
12 دہشت گرد مارے گئے
30 Aug, 2024 | 08:42 PM