ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے, صدر مملکت

30 Aug, 2024 | 08:35 PM

سٹی 42:صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر وادی تیراہ میں کامیاب انٹیلیجنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا 

 صدر مملکت کی فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی ۔اور دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار بھی کیا ۔

  صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،

مزیدخبریں