ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فتنہ الخوارج کے دہشتگرد پاک دھرتی پر بوجھ ، اس فتنے کا خاتمہ کریں گے ؛ محسن نقوی

فتنہ الخوارج کے دہشتگرد پاک دھرتی پر بوجھ ، اس فتنے کا خاتمہ کریں گے ؛ محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  وادی تیراہ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا 

  محسن نقوی  نے کہا کہ جری سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں فتنہ الخوارج کے  12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ۔  فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے  والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد پاک دھرتی پر بوجھ ہیں ۔ اتحاد کی قوت اورقوم کی تائید سے اس فتنے کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کریں گے۔ قوم دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔