ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی کارساز کمپنی کا پاکستان میں گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان

 چینی کارساز کمپنی کا پاکستان میں گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چینی کار ساز کمپنی بی وائے ڈی نے پاکستان میں گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

 بی وائے ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی تین بڑے شہروں کراچی، لاہور ،اسلام آباد میں فلیگ شپ سٹورز اور ایکسپیرینس سینٹرز کھولے گی،کمپنی 3 سال کے اندر ملک بھر میں 20 سے 25 ڈیلرز قائم کرنے کے علاوہ رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں دو ایس یو وی اور ایک سیڈان سمیت تین ماڈلز کی فروخت شروع کرے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے بی وائےڈی مقامی مینوفیکچررز کے تعاون سے کراچی میں ایک فیکٹری تعمیر کرے گی جس کے 2026 کی پہلی ششماہی میں مکمل ہونے کی توقع ہے جو پاکستان کا پہلا نیو انرجی وہیکل اسمبلنگ پلانٹ ہوگا۔