ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 186 ٹریفک حادثات، 189 افراد زخمی

لاہور میں 186 ٹریفک حادثات، 189 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 186 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 186 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 189 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 55 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ  134 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی ۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔