ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہزاروں جعلی پاسپورٹ اورشناختی کارڈزبنانےکاسکینڈل، فیصلہ کل سنایا جائے گا

ہزاروں جعلی پاسپورٹ اورشناختی کارڈزبنانےکاسکینڈل، فیصلہ کل سنایا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: افغانیوں کےہزاروں جعلی پاسپورٹ اورشناختی کارڈزبنانےکاسکینڈل سامنےآیا تھا جس پر سپیشل سینٹرل کورٹ نے4نادرا اہلکاروں کی ضمانت درخواستوں پر دلائل مکمل ہو نے پر فیصلہ کل تک محفوظ کرلیا۔ 
سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج تنویر احمد شیخ نے سماعت کی ۔ ملزمان کے وکیل میاں نسیم احمد اور ایف آئی اے کے وکلاء نے ضمانت کی درخواستوں پر اپنے دلائل مکمل کیے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل سنایا جائے گا۔

 ملزم دانیال عزیز ، عمر فاروق ، جاوید اقبال اور ماجد نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پر افغانیوں کے جعلی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بنوائے ۔سعودی عرب میں 12 ہزار افغانیوں نے پاکستانی پاسپورٹ حکام کے حوالے کیے۔سعودی عرب میں افغانی سکینڈل سامنے آنے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا اور ملزمان کو گرفتار کیا