ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب  نے  پلی  بارگینز   سے 7 ارب روپے خزانے میں جمع کروا دیے 

نیب  نے  پلی  بارگینز   سے 7 ارب روپے خزانے میں جمع کروا دیے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :نیب نے جنوری سے جولائی 2024 میں  7 ارب روپے کی رقم جمع کر کے قومی و صوبائی خزانوں میں جمع کرا دی ہے. 
 نیب اعلامیہ  میں بتایا گیا کہ نیب بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کر کے بھاری رقوم برآمد کر چکا ہے،نیب نے 2.1 ارب، 30 کروڑ، 34 لاکھ، ا ہزار 48 روپےوفاقی حکومت کے خزانے میں جمع کرائی ہے. 
نیب نے 25 کروڑ 98 لاکھ، 52 ہزار 692 روپے حکومت سندھ کے خزانے میں جمع کرائے، نیب نے 13 کروڑ 66 لاکھ 11 ہزار 951 روپے حکومت پنجاب کے خزانے میں جمع کرائے،نیب نے 5 لاکھ روپے واگزار کرا  کے پی کے  حکومت کے خزانے میں اور 4 کروڑ 35 لاکھ 97 ہزار 325 روپے حکومت بلوچستان کے خزانے میں جمع کرا دیا
 نیب اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بڑے پیمانے پر عوام کو دھوکہ دینے کے 34 واقعات میں 21 ہزار 760 خاندانوں کو 4 ارب سے زائد رقم تقسیم کی گئی،نیب نے مختلف تحقیقات، پلی بارگینز کے ذریعے رقوم اکٹھی کی تھیں.