بھارتی پنجابی کامیڈی فلم ’’بنا بینڈ چلے انگلینڈ‘‘ کو این او سی مل گیا

30 Aug, 2024 | 06:28 PM

زین مدنی :  بھارتی پنجابی کامیڈی فلم ’’بنا بینڈ چلے انگلینڈ‘‘ کو  این او سی مل گیا  ۔ 

فلم مزاح سے بھرپور ہے جس کی کاسٹ میں اداکار روشن پرنس ، سائرہ ،گرپیت گھگھی، ہربی سانگھا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں ، جبکہ فلم میں پاکستانی اداکار بدر خان نے بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔ 

فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب کے پاس ہیں ۔ فلم آئندہ ماہ سے سینماوں کی زینت بنے گی۔ 

مزیدخبریں