وزیراعلی مریم نواز سے انٹر پرنیورز آرگنائزیشن کے وفدکی ملاقات،مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

30 Aug, 2024 | 05:58 PM

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انٹر پرنیورز آرگنائزیشن کے وفدکی ملاقات ہوئی، جس میں انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کے لئے اعلی سطح کمیٹی بنانے کی تجویز پر اتفاق کیاگیااور اتفاق رائے سے علی عالم قمر کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیا۔

 وزیراعلی مر یم نوازشریف نے انٹر پرنیورز آرگنائزیشن کے صوبائی حکومت سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں پنجاب کی انڈسٹری کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لئے تجاویز اور سفارشات کاجائزہ لیا گیا اور براہ راست ٹرانسمیشن لائن بچھا کر پنجاب کی انڈسٹری کو سستی بجلی فراہم کرنے کی تجویز پر بھی غور کیاگیا۔

وزیراعلی مریم نواز نے غیر قانونی پمپس لگا کر غیر معیاری ایرانی تیل بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ صنعتکاروں نے پنجاب کے لئے 300بلین ڈالر کا جی ڈی پی ٹارگٹ حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مریم نواز نے صنعت کاروں کے عزم کو سراہا او رکہاکہ ڈومیسٹک صارفین کی طرح انڈسٹری کے لئے بھی بجلی بلو ں میں پائیدار ریلیف چاہتی ہوں ، محض رسمی ملاقات نہیں بلکہ ہم انڈسٹری میں حقیقی تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں ۔ وزارت اعلی چیلنجنگ جاب ہے، 14کروڑ لوگوں کی ذمہ داری کے احساس سے رات کو نیند بھی نہیں آتی، پنجاب کو بزنس فرینڈلی صوبہ بنانا چاہتے ہیں، ایز آف ڈوئنگ بزنس کو نافذ کریں گے۔

 انہوں نے کہاکہ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں دنیا بھر سے نمایاں ادارے آرہے ہیں۔ حالات کو رات بھر میں نہیں بدلا جاسکتا لیکن بدلنے کا عزم اور حوصلہ موجود ہے۔ انڈسٹریلسٹ سے مل کر حالات کو بدلیں گے، انڈسٹریل سٹیٹس کو رئیل سٹیٹ کا بزنس بننا افسوسنا ک ہے، سپیشل اکنامک زونزپرچارجز لینے کا کیا جوازہے، پلاٹ لیں اور 3ماہ کے اندرانڈسٹری کی تعمیر شروع کریں ۔پنجاب میں بے پناہ مواقع پنہاں ہیں، انڈسٹری کے فروغ کے لئے پلگ اینڈ پلے یونٹ بنانا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ انڈسٹری سے مل کر ٹیوٹا کے کورسز ری ڈیزائن کر رہےہیں ۔ تربیت یافتہ ہنر مند انسانی وسائل نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی ا نڈسٹری میں بھی کام کرسکیں گے۔ ایکسپورٹ ہماری معیشت کی لائف لائن ہے،مقامی سطح پر برآمدات بڑھانے کے لئے تمام سہولتیں دیں گے۔

مریم نواز نے کہاکہ ترقی پسند انڈسٹریلسٹ سے مل کر پنجاب میں صنعتی انقلاب لائیں گے۔ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر انڈسٹری کے لئے این او سی جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

انٹر پرنیورز آرگنائزیشن کے علی عالم قمر نے کہاکہ مریم نوازشریف کی صورت میں پنجاب کو پہلی صنعت و تجارت دوست وزیراعلی ملی ہے۔ 6ماہ میں بجلی ریلیف، سولر، ہیلتھ ایجوکیشن سمیت درجنوں منصوبے بذات خود ریکارڈ ہیں ۔ مریم نواز جدت پسند اکنامک لیڈر ہیں ، دیگر انٹر پرنیورز نے مسائل اور سفارشات پیش کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کے دور میں انڈسٹری تیزی سے فروغ پا رہی تھی پھر زوال پذیر ہوتی چلی گئی۔ ایران سے غیرقانونی اور غیر معیاری آئل آنے سے ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی ہے۔ پہلی مرتبہ کسی سی ایم نے نہ صرف بات سنی بلکہ فوری مسائل حل کرنے کاحکم بھی دیا۔

سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک، ایم پی اے ثانیہ ملک، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ جبکہ انٹر پرنیورز آرگنائزیشن کے وفدمیں سیمنٹ، ٹیکسٹائل، آئی ٹی، آئل اینڈ پٹرولیم، کیمیکل، ٹورازم او ردیگر سے متعلق صنعتکار میں چیف ایگزیکٹو آفیسراور ڈائریکٹر فلائنگ گروپ علی عالم قمر، ڈائریکٹر کوہاٹ سیمنٹ مایہ طارق، چیف ایگزیکٹو آفیسر الجلیل گروپ آف کمپنیز شاہدحسن، ڈائریکٹر سٹائل ٹیکسٹائل لمیٹڈ سعید اصغر علی، ڈائریکٹر دن انڈسٹریز لمیٹڈ ایس ایم عمیر، ڈائریکٹر کالونی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈاسماعیل شیخ، ڈائریکٹر حسین ملزلمیٹڈحسن فضل، ڈائریکٹر صداقت لمیٹڈ انڈسٹریل پارک احمد مختار، ڈائریکٹر سعد ٹیکسٹائل ملز پرائیویٹ لمیٹڈ حبیب انور، ڈائریکٹر او ٹی او پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ طارق محمود، چیف ایگزیکٹو آفیسر زوم پٹرولیم شہریار ارشد، چیف ایگزیکٹو آفیسرآئلکو پٹرولیم پرائیویٹ لمیٹڈ احسن مجید، چیف ایگزیکٹو آفیسر نور ایل پی جی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ بلال جبار میمن، ڈائریکٹر ستارہ کیمیکل انڈسٹری حسیب احمد، سی ای او بدر عالم ٹریڈر،ڈائریکٹر اربن سول جواد مصدق، ڈائریکٹر خواجہ ٹنریز محمد مہر علی، ڈائریکٹر سپر ایشیاء گروپ اینڈ ہارڈیزعمر اشرف، سی ای او بچ انٹرنیشنل ہسپتال یاسر بچہ، ڈائریکٹر چغتائی لیب علی چغتائی، ڈائریکٹر مرکن ٹائل انٹرپرائزز قاسم چودھری، سی ای او ویلیو سٹاک اینڈ کموڈیٹزخرم گلزار، سی ای او ایور نیو گروپ احمد گل، منیجنگ پارٹنر رائس ورلڈ عاقب چودھری، سی ای او پیس موربیکہ زاویلٹا، ایم ڈی وینچر کیپٹل احسن جمیل، ڈائریکٹر انزی ٹریڈنگ خرم سلیم، ڈائریکٹر سیمبل انڈسٹریز بلال اعجاز،ایم ڈی فوکس اینڈ ریلز فارماسٹویکل فاضل حنان اور دیگر شامل تھے ۔ 

مزیدخبریں