عمران یونس:محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو سرکاری کالجز کی بہتری کا خیال آ ہی گیا۔ 130 اساتذہ کی رکی ہوئی ترقیوں، 400 مستقل پرنسپلز اور 9 ڈائریکٹر زکی تعیناتی کا عمل شروع ہوگیا۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے سرکاری کالجز میں130 اساتذہ کی رکی ہوئی ترقیوں، 400 مستقل پرنسپلز اور 9 ڈائریکٹرز کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا۔لاہور سمیت صوبہ بھر کے 400 کالجز میں مستقل پرنسپلز تعینات کیے جا ئیں گے۔ تمام اضلاع میں مستقل ڈائریکٹرز تعینات کیے جائیں گے ۔ 130 لیکچررز کی بطور اسسٹنٹ پروفیسر ترقیوں کیلئے پورٹل آج سے کھولا جائے گا۔
اساتذہ گھر بیٹھے موبائل ایپ کیلئے ذریعے اگلے گریڈ میں ترقیوں کیلئے اپلائی کر سکیں گے۔ مستقل پرنسپلز کی تعیناتی کا عمل بھی آن لائن ہوگا۔۔ امیدوار آن لائن درخواستیں اور کوائف جمع کرائیں گے۔ لیکچررز کی ترقیوں کیساتھ ہی مستقل پرنسپلز کی تعیناتیوں کا عمل شروع ہو جائے گا۔تمام اضلاع میں مستقل ڈائریکٹرز کی تعیناتی بھی مرحلہ وار شروع ہوگی۔