ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی میں مزید کمی، وزارت خزانہ نے خوشخبری سنادی

 مہنگائی میں مزید کمی، وزارت خزانہ نے خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : وزارت خزانہ نے ملک میں مہنگائی میں مزید کمی کی خوشخبری سنادی ۔ 

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی ، جس کے مطابق اگست میں مہنگائی9.5 سے 10.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، ستمبر میں مہنگائی مزید کم ہوکر 9 فیصد سے 10 فیصد کے درمیان متوقع ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی 2024 میں مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد رکارڈ کی گئی تھی۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2025  کا آگاز مثبت اشاریوں سے ہوا ہے، جاری کھاتوں کا خسارہ بہتر ہوا ہے۔ ایف بی آر ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے زائد رہیں زرعی قرضوں کے اجراء میں 24.8 فیصد اضافہ ہوا ، کپاس کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے ، کپاس کی پیداوار 8 لاکھ 58 ہزار بیلز سے کم ہوکر 4 لاکھ 42 ہزار بیلز ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ برآمدات ، درآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کا رجحان ہے ۔ اگست میں برآمدات 2.5 ارب سے 3.2 ارب ڈالرز کے درمیان متوقع ہیں، اگست میں درآمدات کا حجم ساڑھے 4 سے 5 ارب ڈالرز رہنے کا امکان ہے، اگست میں ترسیلات زر 2.6 ارب سے 3.3 ارب ڈالرز متوقع ہیں ۔ ایکسٹرنل سیکٹر میں استحکام سے روپیہ مستحکم ہوا ہے۔ ملک میں معاشی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں ۔