اشرف خان : انٹربینک میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستاہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.64 روپے سے کم ہوکر 278.54 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستاہوکر 279 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یوور 1.63 روپے سستا ہوکر 309.04 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.48 روپے کمی کے بعد 367.50 روپے، یو اے ای درہم 6 پیسے کمی سے 76.16 روپے، اور سعودی ریال بھی 6 پیسے کم ہوکر 74.36 روپے کا ہوگیا ۔