لاہور بورڈ کا عملہ فراڈ میں ملوث

30 Aug, 2024 | 04:40 PM

 جنید ریاض :لفٹ آپریٹر آفیسر بن کر سائلین کو لوٹنے لگا، لاہور بورڈ میں لفٹ آپریٹر  پاس کروانے کے خواب دکھا کرسائلین سے پیسے بٹورنے لگا۔
لاہور تعلیمی بورڈ کا لفٹ آپریٹر مبشر حسین  مبینہ طور پر خود کو ڈپٹی کنٹرولربورڈ بتاتا تھا۔ذرائع کے مطابق لفٹ آپریٹر پیپر میں پاس کروانے کا 24 ہزار روپے لیا کرتا تھا۔ لفٹ آپریٹر مبشر حسین  کو فوری معطل کردیا گیاہے۔

مبشر حسین کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروادی گئی ہے ۔ لاہور بورڈ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے دو اور ملازمین کو بھی ڈیوٹی میں غفلت پر معطل کردیا ہے۔

مزیدخبریں