ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر لیبر  کی زیرصدارت سوشل سکیورٹی کا اجلاس،36 بلین کے بجٹ کی منظوری 

صوبائی وزیر لیبر  کی زیرصدارت سوشل سکیورٹی کا اجلاس،36 بلین کے بجٹ کی منظوری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر : پنجاب سوشل سکیورٹی (پیسی) کی گورننگ باڈی کا 163 واں اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر لیبر ،چیئرمین گورننگ باڈی پیسی فیصل ایوب کھوکھرنے صدارت کیْ اجلاس میں رواں مالی سال کیلئے 36بلین روپے کے سرپلس بجٹ کی منظوری دی گئی ۔
سیکرٹری لیبر نعیم غوث، کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی  ،فنانس ڈیپارٹمنٹ، سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر میڈیکل ایجوکیشن کے نمائندگان  نے شرکت کی ۔ 
سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں علاج ومعالجہ کیلئے 18.63 بلین کی منظوری ہوئی ۔اشیاء کے خریداری کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ای پروکیورمنٹ سسٹم کی منظوری دی گئی ۔ سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور کے نئے ایمرجنسی بلاک کیلئے سیٹوں کی منظوری دی گئی ۔ 50بیڈز کے سوشل سکیورٹی ہسپتال قصور کی تعمیر کیلئے منظوری دے دی گئی
اجلاس میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اور دفاتر میں سو لر سسٹم کی تنصیب کی اصولی منظوری ہوئی ۔ پیسی سے رجسٹرڈ ورکرز کو 3.5 کے وی تک کے سولر سسٹم کیلئے قرض دینے کی منظوری بھی مل گئی ۔ ورکرز اور اہل خانہ کو علاج کی فوری فراہمی کیلئے 2 موبائل ڈسپنسریز کی اصولی منظوری دے دی گئی ۔ پنجاب سوشل سکیورٹی سٹاف کی پروموشن کیلئے ٹریننگ لازمی قرار دینےکی اصولی منظوری ہوگئی ۔ گریڈ 17 سے 18 کے لئے تین ہفتہ اور 18سے 19 کے لئے چار ہفتہ کی ٹریننگ لازمی ہو گی
اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو انسنٹیو الاؤنس دینے کی بھی اصولی منظوری دی گئی