ہونڈا سِوِک نے ’’ سوک ‘‘ میں بڑی تبدیلی کر دی

30 Aug, 2024 | 03:49 PM

ویب ڈیسک: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خبر آ گئی، ہونڈا اٹلس کارز نے اپنے معروف برانڈ ’’ ہونڈا سوک‘‘ میں بڑی اپ گریڈ شامل کردی۔

 تفصیلات کے مطابق کمپنی نے نئی اپ گریڈیشنز کیلئے قیمت میں کسی اضافے کا اعلان نہیں کیا، اس حوالے سے تفصیلات بہت جلد منظرِعام پر آنے کی توقع ہے، اب ڈرائیونگ کے دوران سیل فون کو وائس لیس چارجنگ کی سہولت سے مزین کیا جاسکے گا۔

 2022 میں پاکستان میں ہونڈا سِوک کی الیونتھ جنریشن کے تحت تین ویرینٹ لانچ کئے گئے تھے، بیس ماڈل 50 لاکھ 99 ہزار روپے کا اوریئل 53 لاکھ 99 ہزار روپے کا جبکہ فلیگ شپ آر ایس ویریئنٹ 61 لاکھ 49 ہزار روپے کا تھا۔

  ٹیکسز میں اضافے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی ہوئی قدر اور معیشتی ابتری کے باعث قیمتیں اب تقریباً دُگنی ہوچکی ہیں۔

  قیمت میں غیر معمولی اضافے کے باعث یہ 30 سال میں ’’ سوک‘‘ کا سب سے کم فروخت ہونے والا ویریئنٹ ہے،مارچ تا دسمبر 2022 میں ’’ سوک‘‘ کے 5693 یونٹ فروخت ہوئے تھے جبکہ 2023 میں صرف 1967 یونٹ فروخت ہوئے۔
 دوسری جانب  بڑھتی مہنگائی  اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی کے باعث ملک بھر میں گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے ، جس پر اب سوزوکی نے شہریوں کی ضرورت اور اپنی سیل میں اضافے کیلئے منفرد آفر متعارف کرائی ہے جس کے تحت اب شہری تمام گاڑیوں پر 4 لاکھ روپے سے زائد کی بچت کر سکتے ہیں ۔

 سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں کے خواہشمند افراد کو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ کوئی بھی گاڑی نجی بینک کے کار فنانسنگ  کے ذریعے ہماری کسی بھی گاڑی پر 4 لاکھ 25 ہزار روپے تک کی بچت کر سکتے ہیں ۔

  پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے پیشکش  متعارف کروائی ہے کہ آپ کو 17.7% کے فلیٹ فکسڈ ریٹ پر 4,25,000 روپے تک کی بچت حاصل ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ، ترجیحی ڈلیوری کا بھی انتظام کیا گیا ہے، جس سے آپ اپنے خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں ،یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ پیشکش سوزوکی کے تمام ماڈلز بشمول آلٹو، ویگن آر، سوئفٹ اور کلٹس پر لاگو ہوتی ہے۔
 

مزیدخبریں