ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کا طوفان ، یوٹیلیٹی سٹورز پر ہڑتال،غربا کو  راشن نہ مل سکا 

 مہنگائی کا طوفان ، یوٹیلیٹی سٹورز پر ہڑتال،غربا کو  راشن نہ مل سکا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہزاد خان : شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی، گراں فروشی نے کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات بڑھا دیں ۔یوٹیلیٹی سٹوروں پر ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے  ،غربا کو راشن نہ مل سکا 
غریب طبقے کی مشکلات کم نہ ہوسکیں،اوپن مارکیٹ میں مہنگائی اور یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش سے کم آمدنی والا طبقہ شدید پریشان ہے۔اوپن مارکیٹ میں 20کلو آٹا 1750 ،گھی 500 سے 510 چائے 1700 سے 1900 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

 گراں فروشوں نے دودھ دہی اور گوشت شہریوں کی پہنچ سے دور کردیا دودھ 200دہی 240گوشت۔ مٹن 2400 بیف۔ 1200 پر دستیاب ہے سرکاری قیمتوں پر کوئی بھی اشیا دستیاب نہیں ہے ۔
دوسری جانب شہر کے یوٹیلیٹی سٹوروں کی بندش کو 4 روز گزر گے ہڑتال کے باعث سٹورز بند اور ملازمین اسلام آباد میں دھرنے پر بیٹھے ہیں۔غریب طبقہ راشن کیلئے خوار ہورہا ہے