جنید ریاض :ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی سامنے آگئی ۔ آدھا سال گزر گیا تاحال سکولوں میں بچوں کو 100فیصد کتابیں نہ مل سکی
اساتذہ کا کہنا ہے کہ نہم جماعت کی کمپیوٹرسائنس کی کتاب تاحال ہزاروں بچوں کو نہ مل سکیں۔آٹھویں جماعت کا سیٹ بی تاحال سینکڑوں بچوں کو نہ مل سکا،سیٹ بی میں سائنس اور ریاضی کی کتاب شامل ہےترجمتہ القرآن کی کتاب بھی سینکڑوں بچوں کو تاحال فراہم نہیں کی جاسکی
ایجوکیشن اتھارٹی نے کہا تمام سکولوں میں ڈیمانڈ کے مطابق کتابیں فراہم کردی گئیں ، نئی اینرولمنٹ کے باعث کتابوں کی کمی ہوئی ۔سکول پرنسپل ڈیمانڈ بھجوائیں فوری کتابیں فراہم کر دی جائیں گی،
آدھا برس بیت گیا، سکولوں میں بچے کتب سے محروم
30 Aug, 2024 | 03:28 PM