علی ساہی: پنجاب بھرکی رینٹنگ ایریا میں آنےوالےچھوٹے بڑے گھروں کی تشخیص کا فیصلہ، محکمہ ایکسائز نےتمام ڈائریکٹرز کو آئندہ ماہ میں گھروں کا ریکارڈ مرتب کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسائزحکام کے مطابق قبل ازیں 5مرلے یا اس سے اوپر والے تمام گھر کا ریکارڈ مرتب کیا تھا،یکم جنوری سے ڈی سی ریٹ پر منتقلی کے بعدگھروں پر ٹیکس بلاتفریق لگے گا،ڈی سی ریٹ کے مطابق 50لاکھ سے اوپر کی ویلیوکے گھر ٹیکس نیٹ میں آئیں گے۔
ایکسائزحکام کا کہناتھا کہ تمام کمرشل پراپرٹیز کا سیمپل سروے کرکے رپورٹس ڈی جی آفس بھجوانے کا حکم دیا گیا، کمرشل پراپرٹیز کے سروے کا مقصد ٹیکس ریٹ چیک کرنا ہے،ایسی کمرشل پراپرٹیز جن کا ٹیکس ڈی سی ریٹ منتقلی پر کم ہوگا ان کے مالکان کے لئے سلیب فکس کر دی گئی۔
نئے نظام پر یکم جنوری سے عملدرآمد کےلئے ایپ کی تیاری پر کام جاری ہے،رولز میں ترامیم کی سمری تیار کرکے اگلے ہفتےحکومت کو بھجوا دی جائےگی،ایڈیشنل ڈی جی ایکسائزنے نئے قوانین پر عملدرآمد کے لئے ڈائریکٹرزکو ہدایات جاری کردیں۔