پولیس بس کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے پر ڈولفن اہلکار معطل

30 Aug, 2024 | 02:39 PM

وقاص احمد : پولیس بس کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے پر ڈولفن اہلکار کو معطل کردیا گیا ۔ 

ایس ایس پی آپریشنز تصوراقبال نے ڈولفن اہلکار یاسر کو معطل کیا ۔ 

 ڈولفن اہلکار یاسر نے چند روز قبل پولیس بس کیساتھ ٹک ٹاک بنائی تھی ۔ نوٹس میں آنے کے بعد ایس ایس پی آپریشنز نے ڈولفن اہلکار کو معطل کیا ۔ 

واضح رہے کہ لاہورپولیس کے سینئر افسران ،تھانیدار سمیت بڑی تعدادمیں کانسٹیبل ٹک ٹاک پر موجود ہیں، اس حوالے سے پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیوبنانے پر اعتراض نہیں،اصل مسئلہ مخصوص بس کے ساتھ  ویڈیو  بنانا ہے ۔ 

مزیدخبریں