پنجاب بھرکےسکولوں میں زیرتعلیم طلباکیلئےاچھی خبر آگئی

30 Aug, 2024 | 02:36 PM

جنید ریاض: پنجاب بھرکےسکولوں میں زیرتعلیم لاکھوں طلباکیلئےاچھی خبر، پنجاب ایگزمینیشن کمیشن سہ ماہی اورسالانہ امتحان کیلئےبجٹ فراہم کریگا۔

تفصیلات کےمطابق دوئم جماعت تک کے بچوں کا تحریری امتحان نہیں لیا جائے گا،فرسٹ ٹرم امتحان 16 ستمبر اور مڈ ٹرم امتحان 10 دسمبر سے لیا جائے گا، سالانہ امتحان 9 مارچ سے لیا جائے گا، سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا۔
نیاء تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا،امتحان کیلئے سکولز نان سیلری بجٹ کا استعمال نہیں کریں گے، سکولوں میں دوئم جماعت تک کے بچوں کا زبانی امتحان لیا جائے گا،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پیک امتحان کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دیگا۔

مزیدخبریں