ویب ڈیسک : دیر بالا کے سیاحتی مقام کمراٹ میں گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ۔
کوہستان سے گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، کمراٹ میں سیلابی ریلے نے ہوٹلوں، ریستوران، مقامی افراد کے گھروں اور فصلوں شدید نقصان پہنچایا ہے۔ سیلابی ریلے کے باعث کمراٹ جانے والی مین شاہراہ بریکوٹ کے مقام پر دریا برد ہوگئی، جبکہ مکرالہ اور تھل کے مقام پر رابطہ پل بھی سیلاب میں بہہ گیا۔
تحصیل ناظم کلکوٹ ضیا الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کمراٹ میں سیکڑوں سیاح اور گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، صوبائی حکومت ریسکیو اور بحالی کے کام میں مدد کرے ۔