تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

30 Aug, 2024 | 02:16 PM

ویب ڈیسک : صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا ہے ۔

 آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ بلوچ کنواں 2 سے 388 بیرل یومیہ خام تیل اور 68 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی دریافت ہوئی ہے۔ بلوچ کنواں 2 کی کھدائی فروری 2024 میں شروع کی گئی، 3920 میٹر تک کھدائی کرنے کے بعد تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ سنجھورو بلاک کے سمیر فارمیشن میں مزید کنویں کھودنے کا ارادہ ہے۔

یاد رہے کہ 29 جولائی کو ہنگری کی آئل اینڈ گیس پبلک لمیٹڈ کمپنی (ایم او ایل) نے خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے۔

مزیدخبریں