زیرِ التواء چالان بروقت جمع کروائے جائیں،کوتاہی برداشت نہیں کریں گے: پراسیکیوٹرجنرل پنجاب

30 Aug, 2024 | 02:12 PM

Ansa Awais

ملک اشرف: پراسیکیوٹرجنرل پنجاب  سید فرہاد علی شاہ  کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ذیشان اصغر ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر لاہور سمیت دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں  3 لاکھ 62 ہزار زیر التواء چلانوں کو جمع کروانے  کے متعلق تبادلہ خیال  کیا گیا.

 ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نے ٹرائل کورٹس میں چالان جمع کروانے کے متعلق بریفنگ دی، پراسیکیوٹر جنرل سید فرہاد علی شاہ نے سٹی42 سے گفتگو کرتے ہوئے اجلاس کی تفصیلات بارے بتایا , پراسیکیوٹرجنرل سید فرہاد علی شاہ نے  20 ہزار چالانوں کے روڈ  اپ لوڈ کرنے کے متعلق  ہدایات بھی دیں اور کہا دو ماہ میں ایک لاکھ 35 ہزار چالان ٹرائل کورٹس میں جمع کروائے ہیں ۔

پراسیکیوٹرجنرل سید فرہاد علی شاہ نے کہا کہ تمام پراسیکیوٹرز بلا تاخیر پرانے مقدمات کے چالان جمع کروائیں ، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ذیشان اصغر نے یقین دہانی کروائی کہ پولیس  پرانے مقدمات کے چالان جلد مکمل کرکے ٹرائل کورٹس میں جمع کروادے گی۔

پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ زیرِ التواء چالان بروقت جمع کروائے جائیں اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ,بروقت چالان اور گواہوں کے بیانات قلمبند نہ کروانے پر ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ذیشان اصغر کی ہائیکورٹ میں کئی دفعہ پیشیاں ہوچکی ہیں ، وکلاء کا کہنا ہے  مقدمات کے چالان بروقت جمع ہونے سے سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی.

مزیدخبریں