پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں 19 کیسز رپورٹ

30 Aug, 2024 | 02:11 PM

ویب ڈیسک : پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 19 کیسز رپورٹ ہیں ۔ 

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں ڈینگی کے 3، راولپنڈی 14 جبکہ گوجرانوالہ اور لودھراں سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔  راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد  ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 76 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ بے نظیر بھٹو اسپتال، ہولی فیملی اسپتال اور دیگراسپتالوں میں 30 افراد زیرِ علاج ہیں۔

محکمہ صحت راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس سے 49 خواتین اور51 فیصد مرد متاثر ہوئے ہیں، ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزیدخبریں