ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے آم بیرون ملک بیچ کر کتنا پیسہ کمایا ؟ بڑا انکشاف

 پاکستان نے آم بیرون ملک بیچ کر کتنا پیسہ کمایا ؟ بڑا انکشاف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے مقامی آم بیرون ملک بیچ کر 4 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کمائے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت تجارت نے رواں سال آم کی برآمدات کی تفصیلات ایوان میں پیش کردی گئی، جس کے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے 42 ممالک کو آم برآمد کرکے رواں برس 4 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کمائے ہیں۔سب سے زیادہ 1 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے آم برطانیہ، اور 92 لاکھ امریکی ڈالر کے آم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو برآمد کیے گئے۔

  افغانستان کو 22 لاکھ ڈالر، سعودی عرب کو 13 لاکھ جبکہ عمان کو 17 لاکھ ڈالر کے آم برآمد کیے گئے۔اسی طرح قزاقستان نے سب سے زیادہ 8.95 ملین ڈالرز، جرمنی 19 لاکھ ڈالر جبکہ دیگر ممالک کو 44 لاکھ ڈالر کے آم برآمد کیے گئے۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران 13 ہزار 681 میٹرک ٹن آم برآمد کیا گیا۔
 

Ansa Awais

Content Writer