عرفان ملک : رواں سال سے ابتک خواتین کو تشددکا نشانہ بنانےکے واقعات 700 سےتجاوز کر گئے ۔
24گھنٹے کے دوران شہر میں 25 خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد رواں سال خواتین پر تشدد کے درج مقدمات کی تعداد 723 ہو گئی ۔ سسرال کی جانب سےخواتین کوتشددکا نشانہ بنانےکےسب سےزیادہ واقعات رونما ہوئے ۔
یاد رہے کہ تشدد کے واقعات پر فوری کارروائی کے احکامات وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کیے گئے تھے، تاہم خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے تمام ملزمان تاحال لاہور پولیس گرفتار نہ کر سکی ۔