سٹی 42 : سنگین جرائم کے خاتمے کا مشن، رواں سال ابتک جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 4364 گینگز کا خاتمہ کیا گیا ۔
پنجاب پولیس خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئےمصروف عمل ہے ۔ پولیس نے رواں سال ابتک مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 4364 گینگز کا خاتمہ کیا، جبکہ لاہورسمیت صوبہ بھرمیں کریمنل گینگزکے 10929مجرمان گرفتارکئےگئے ۔
پولیس کارروائیوں میں مجرمان سے 5 ارب 56 کروڑ 71 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد ہوا ، مال مسروقہ میں 1280 گاڑیاں، 18905 موٹر سائیکلیں، 1934 تولے سونا شامل ہے، اس کے علاوہ مختلف وارداتوں میں مطلوب مجرمان سے 3 ارب 75 کروڑ 70 لاکھ کیش برآمد ہوا ۔
پنجاب پولیس کے مطابق 7732موبائل فونز، 3074 مال مویشی برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے گئے ۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے کریمنل گینگز کی سرکوبی میں بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباشی دی گئی ۔