ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر مزید سستا ،اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی

ڈالر مزید سستا ،اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عائمہ خان: ڈالر   کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی  جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت کاروبار دیکھنے میں آیا۔

کاروباری ہفتے کا پانچواں روز ،انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 24 پیسے کم ہوئی جس کے بعد ڈالر 278.64 روپے سے کم ہوکر 278.40 روپے کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے ، 100 انڈیکس 498 پوائنٹس اضافے سے 78848 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔