نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

30 Aug, 2024 | 01:04 PM

عابد چوہدری:لاہور میں  نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود کے مطابق گرفتار ملزم عدنان اور متاثرہ لڑکی ایک ہی شاپ پر کام کرتے تھے، ملزم اچھی جاب دلانے کے بہانے لڑکی کو ساتھ لے گیا  اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملزم ویڈیو بنا کر لڑکی کو بلیک میل کرتا رہا اور متعدد بار زیادتی کی۔ملزم عدنان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے تھانہ جنوبی چھاؤنی میں اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ ملزم کی گرفتاری پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ خواتین سے زیادتی کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔
 

مزیدخبریں