راودلشاد:پنجاب حکومت کے سولرائزیشن منصوبے سے متعلق بڑی پیشرفت,مفت سولردینےکاورکنگ پلان مکمل کرلیاگیا.
تفصیلات کے مطابق سولرائزیشن سکیم کےتحت پہلےمرحلےپائلٹ پروجیکٹ پرعملدرآمدکافیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نےسولرائزیشن کےپائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دےدی،صوبےکے200یونٹ تک کےصارفین کومفت سولردینےکے لئےپائلٹ پراجیکٹ مرتب کرلیا گیا۔
سولرائزیشن سکیم کےتحت مفت سولردینےکےلیے2اضلاع کاانتخاب کرلیاگیا،راجن پور اور اٹک میں سب سے پہلے مفت سولرتقسیم کیے جائیں گے،منصوبے کا آغاز اکتوبر میں ہرصورت کردیاجائے گا۔
پنجاب حکومت سولرائزیشن سکیم کے تحت 30 ارب سے سولر تقسیم کرے گی،دوسرے مرحلے میں پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں سولر تقسیم کیے جائیں گے۔
200یونٹ والےصارفین کومفت،500یونٹ تک صارفین بلاسودسولرزسسٹم فراہم کیاجائیگا۔