ویب ڈیسک: یوکرین کا ایف 16 لڑاکا طیارہ روسی حملے کو ناکام بناتے ہوئے گرکر تباہ ہوگیا, جس کی تصدیق یوکرین کی فوج نے کر دی ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے جنرل اسٹاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ ایف-16 روس میں اپنے ہدف کی طرف بڑھ رہا تھا اور اسی دوران گرگیا اور پائلٹ بھی ہلاک ہوا۔
یوکرینی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ ایف-16 نے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا اور 4 روسی کروز میزائل بھی گرائے تھے اور روس نے 200 سے زائد اور ڈرونز فائر کیے تھے۔اُن کا کہنا تھا کہ ایک جہاز اپنے اگلے ہدف کی جانب جاتے ہوئے لاپتا ہوگیا تھا لیکن بعد میں واپس آیا تاہم اب ایف-16 گرکر تباہ ہوا اور پائلٹ بھی مارا گیا۔
امریکا کے وزرات دفاع کے حکام نے بیان میں کہا کہ یوکرین میں ایف-16 طیارہ پیر کو گر کر تباہ ہوا تھا اور یہ روس کے فائر کی وجہ سے نہیں گرا تھا اور ممکنہ طور پر پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے حادثہ ہوا ہے تاہم اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کو رواں ماہ ہی امریکا سے 6 ایف 16 لڑاکا طیارے ملے تھے، یوکرینی صدر زیلنسکی نے 4 اگست کو ایف 16 طیارے استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا۔