ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کوئٹہ اور کئی دیگر علاقوں کی گیس سپلائی بند ہو گئی

Sui Southern Gas Company, Quetta Gas Supply suspended, Mach, Balochistan Flash Flood, Flash Flood, Monsoon, natural disaster , city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بلوچستان کے علاقے مچ میں سیلاب سے گیس کی پائپ لائن بہہ گئی جس کے بعد کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ  مچ میں 18 انچ کی گیس پائپ لائن سیلاب سے متاثر ہوئی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق گیس پائپ لائن متاثر ہونے سے کوئٹہ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت سمیت مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان نے بتایا  کہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔ تب تک متاثرہ علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل رہنے کا امکان ہے۔