سٹی42: مانسہرہ میں آبادی میں گھس کر بکریوں کو مارنے والا جنگلی چیتا تیندوا پالتو کتوں کے غضب کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگیا۔
مانسہرہ میں جوان تیندوے نے دن دہاڑے حملہ کر کے 10 بکریاں مار ڈالیں۔
تیندوے کو بکریوں پر حملہ کرتے دیکھ کر بکریوں کے مالک چرواہے کے پانچ پالتو کتوں نے چیتا پر حملہ کر دیا۔
کتوں کے حملوں سے چیتا تیندوا شدید زخمی ہو گیا۔
بکریوں کا مالک کتوں کے حملوں پر ان کا حوصلہ بڑھاتا رہا۔ چرواہا کتوں سے کہتا رہا، اس چیتا کو مت چھوڑنا، مت چھوڑنا۔
خونخوار قاتل چیتا پر پالتو کتوں کے حملہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
مانسہرہ محکمہ وائلڈ لائف تاحال اس واقع سے لاعلم ہے۔