شہر  اکیلی لڑکی کے لئے جنگل بن گیا، سات افراد  کے خلاف ریپ کا مقدمہ، چار گرفتار

30 Aug, 2023 | 11:35 PM

This browser does not support the video element.

طیب مقصود: تھانہ صدر کے علاقہ میں سات افراد نے پندرہ سالہ لڑکی سے گینگ ریپ کی ہولناک واردات کی، پولیس نےچار درندے گرفتار کر لئے، تین ہنوز مفرور ہیں۔

پولیس کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق احمد آباد کی رہائشی پندرہ سالہ بچی اپنےچھوٹے بھائی کو رشتہ داروں کے گھر سے لینے کے لئے گھر سےگئی تھی۔ علیم،عرفان،اسامہ سمیت سات ملزمان نے بچی کو ورغلاء کر رکشہ میں بٹھایا، اسے نامعلوم مقام پر لے گئے اور اسلحہ کے نوک پر یرغمال بنالیا۔ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر  بچی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔

لڑکی کے شور مچانے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، غیر انسانی جرم کا نشانہ بننے والی لڑکی تشویشناک حالت میں گھر پہنچی۔متاثرہ لڑکی کی دادی گلشن بی بی کی اطلاع پر پولیس نے خدیجہ کا طبی معائنہ کروایا۔

ایس پی اقبال ڈویژن عثمان سیفی کی سربراہی میں پولیس نے فوری کارروائی کر کےچار ملزمان گرفتارکرلئے، پولیس نے لڑکی کی دادی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تین مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں