ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں 15سال بعد ایشیا کپ کا آغاز دیکھنے کےلئے پرجوش ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر)پر جاری کیے گئے بیان میں شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ جوش کے ساتھ کھیلیں اور ہماری قوم کی شان میں اضافہ کریں۔انہوں نے کہا کہ آئیے ہم دیگر ٹیموں کی بھی گرم جوشی سے مہمان نوازی کریں۔