زاہد چو دھری : ڈینگی کے حملوں میں شدت آگئی،بخار میں تپتے مزید30افراد ہسپتال جا پہنچے۔ شہر میں مثبت کیسز کی تعداد 410 ہوگئی۔ سرکاری ہسپتالوں میں بیڈ ایک بار پھر مریضوں سے بھرنے لگے۔ ڈینگی کے انسداد کیلئے مہم تیز کر دی گئی۔ ایک ہزار137 مقامات سے لاروا ڈھونڈ کر تلف کردیا۔
گزشتہ ایک دن کے دوران ڈینگی وائرس کے حملوں میں مزید شدت آگئی ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں ڈینگی بخار کے مزید 30 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ واہگہ زون میں 8 اور علامہ اقبال زون میں ڈینگی بخار کے 7 نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔ نشتر زون میں 5 ، کینٹ میں ڈینگی بخار کے 4 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ راوی ، سمن آباد ، داتا گنج بخش ،گلبرگ ، شالامار اور عزیز بھٹی زون میں ڈینگی بخار کے ایک ایک مریض کی تصدیق کی گئی ہے ۔ شہر میں مچھروں کی افزائش بھی خوفناک حد تک بڑھ گئی ہے اور مزید 1137 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے تلف کر دیا گیا ۔