سعود بٹ : سابق وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار طلبی کے باوجودایک بار پھر نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے۔گرفتاری کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
نیب لاہور نے عثمان بزدار سے 2000 سے 2022 تک کے تمام اثاثہ جات کا ریکارڈ طلب کر رکھاہے۔تاہم وہ طلبی کےباوجود ایک بارپھر پیش نہیں ہوئے۔عثمان بزدار آخری مرتبہ 2 مئی 2023 کو نیب لاہور میں پیش ہوئے تھے۔عثمان بزدار سانحہ 9 مئی کے بعد سے پیش نہیں ہورہے۔عثمان بزدار کیخلاف انکوائری کو 6 ماہ کا عرصہ مکمل ہونے والا ہے۔ذرائع کے مطابق 6 ماہ مکمل ہونے پر کیس کو انویسٹی گیشن سطح پر اپگریڈ کیا جائے گا۔انویسٹی گیشن کی سطح پرعثمان بزدار کے وارنٹ گرفتاری کاامکان ہے۔عثمان بزدار پر آمدن سے زائد اثاثہ جات، مبینہ من پسند ٹھیکے، بیرون ملک گندم برآمد اور تقرر و تبادلوں کاکیس چلایا جا رہاہے۔
سابق وزیر اعلٰی پنجاب کی گرفتاری کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع
30 Aug, 2023 | 08:03 PM