واسا کی انوکھی پالیسی، بلوں کی ریکوری صرف عام صارف تک محدود

30 Aug, 2023 | 07:21 PM

در نایاب : واسا کی انوکھی پالیسی،  بلوں کی ریکوری صرف عام صارف تک محدود۔ 24 وفاقی محکمے واسا کے 25 کروڑ 54 لاکھ روپےسے زائد کے نادہندہ نکل آئے  ۔
 واسا دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے 22 کروڑ 37 لاکھ روپےسے زائد کا نادہندہ نکلا ہے ۔واپڈ 2 کروڑ 98 لاکھ، ریلوے دفاتر کے ذمہ 4 کروڑ 13 لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں ۔ جی او آر 2 کروڑ 52 لاکھ، اے جی آفس ایک کروڑ 72 لاکھ ،لیسکو انجینئرز دفاتر ڈیڑھ کروڑ سے زائد کے نادہندہ ہیں ۔ دستاویزات کے مطابق سٹیٹ بینک ، سوئی گیس ، ریلوے پولیس ، انکم ٹیکس ، واپڈا فلیٹس سمیت دیکر محکمے بھی نادہندگان میں شامل ہیں ۔ واسا سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی میں مسلسل ناکامی کا سامنا کررہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق واسا کےریونیو ریکوری افسران سرکاری محکموں سےوصولیاں کرنےسے قاصر ہیں ۔

مزیدخبریں