ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دولہا گلے میں بجلی کے بلوں کا ہار ڈال کر بجلی کمپنی کے دفتر پہنچ گیا

Electricity Pricing in Pakistan, Electricity bills, Mapco, Public anger on electricity bills, Peoples protests , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان میں بجلی کی قیمت میں قیامت خیز اضافہ سے نالاں شہریوں نے بجلی کی مہنگائی کے خلاف احتجاج کے لئے نت نئے طریقے اختیار کرنا شروع کر دیئے۔

میاں چنوں میں بجلی کے بل کا ستایا ہوا شہری بارات لے کر میپکو آفس پہنچ گیا۔ دولہا میاں نے احتجاجاً  بجلی کے پرانےبلوں سے بنایا ہوا خصوصی ہار پہنا، خون کی علامتی ڈرپ لگائی اور بارات بنا کر میپکو کے آفس پر پہنچا جہاں اس نے کہا کہ بل نے اس کی ساری انرجی نکال لی ہے۔

 سرگودھا میں قوت گویائی اور بصارت سے محروم افراد نے بھی بجلی کے زائد بلوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور  سینہ کوبی کرتے ہوئے زمین پر لیٹ گئے جب کہ سرگودھا میں ديگر شہریوں نے بھی بجلی کے بلوں میں اضافہ پر احتجاج کیا۔

 مظاہرین نے سول اسپتال چوک میں ٹائرؤں کو آگ بھی لگائی اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

دوسری جانب چنیوٹ میں خواجہ سراؤں نے اضافی بلوں پر احتجاجی ریلی نکالی۔

ادھر سکھر میں تاجروں نے احتجاجی ریلی نکالی اور بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جب کہ راولپنڈی میں بھی تاجر برادری کاروبار بند کرکے سڑکوں پر نکل آئی اور راجہ بازار، صدر، کمرشل مارکیٹ، راول پنڈی کینٹ اور کچہری چوک میں احتجاج کیا۔