اسرار خان : پولیس اہلکار نے گیس میٹر لگوانے کا جھانسہ دے کر پیٹی بھائی کو لوٹ لیا ، پولیس اہلکار کی میٹرلگوانےکےنام پر ایک شہری سے بھی واردات کی ۔ واقعہ کی موبائل ویڈیوز سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہوگئیں۔
پولیس ذرائع کےمطابق اینٹی وہیکلزلفٹنگ سٹاف کےڈرائیورکانسٹیبل وحیداحمدنےکانسٹیبل بابرعلی کی رقم ہڑپ لی ہے۔ متاثرہ اہلکار نےتھانہ شاہدرہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرادی۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہےکہ کانسٹیبل نےبتایاکہ محکمہ سوئی گیس کاڈائریکٹراسکابہنوئی ہے۔اورمیٹرلگوانےکےعوض74ہزارروپےرشوت وصول کی۔ضمانت کےطورپرسنہری بینک کا چیک بھی دیا۔لیکن کنکشن لگواکرنہیں دیا۔چیک بھی باؤنس ہو گیا۔
جبکہ کانسٹیبل وحیدکیخلاف میٹرلگوانےکےنام پر رشوت لینےکی ایک اوردرخواست تھانہ شاہدرہ میں بھی جمع کرائی گئی ہے۔سٹی فورٹی ٹو کوموصول موبائل ویڈیوزمیں ملزم گیس میٹر لگوانےکےبلند بانگ دعوےکرتاہے۔ملزم وحید شہری نعمان سےرشوت کےطورپر30ہزارروپےکی رقم بھی وصول کرتاہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےملزم وحیدکا بیلٹ نمبرڈی سی 3466 ہے،جوڈی ایس پی اینٹی وہیکلزلفٹنگ سٹاف کاڈرائیورہے۔متاثرین نے ایس ایس پی ڈسپلن کوبھی درخواستیں دیں۔ایس ایس پی ڈسپلن نےاےایس پی شاہدرہ ایازخان کو انکوائری کاحکم دیا۔تاہم تاحال شنوائی نہ ہو سکی۔