ایشیا کپ ، سیکیورٹی انتظامات کیلئے لگائے گئے کیمروں کا سامان چوری

30 Aug, 2023 | 06:15 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: لاہور میں ایشیا کپ کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے لگائے گئے کیمروں کا سامان چوری ہوگیا۔

 نجی کمپنی کے مینجر کےمطابق ایشیا کپ کے سکیورٹی انتظامات کیلئےایف سی کالج انڈر پاس سے اچھرہ پل تک کیمرے لگائےگئےتھے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر شاہراہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی ذمہ داری ملی تھی۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ ملزمان نے گزشتہ رات گئے بجلی کی تاریں، فائبر تاریں اور لائٹ ٹاور چرا لیا۔ چوری شدہ سامان کی مالیت ایک لاکھ 25 ہزار روپے ہے ۔


 

مزیدخبریں