آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ٹلہ فیلڈ رینج کا دورہ

30 Aug, 2023 | 06:13 PM

This browser does not support the video element.

سٹی 42: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ٹلہ فیلڈ رینج کا دورہ،جوانوں کی جنگی مشقوں کا جائزہ لیا ۔ 

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق  آرمی چیف نے  فیلڈ رینج کا دورہ کیا ، آرمی چیف کو تربیتی مشقوں کےمقاصد پر بریفنگ دی گئی، فارمیشن کی چیلنجنگ ماحول میں آپریشنل تیاریوں سےبھی آگاہ کیاگیا۔

آرمی چیف نےایئرفورس،آرمی ایوی ایشن اورزمینی دستوں کی آپریشنل تیاریوں کوسراہتے ہوئے جنگی ماحول میں جوانوں کی حکمت عملی اورعزم کی تعریف کی،آرمی چیف کی آمدپرکورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل سیدعامررضانےاستقبال کیا۔

مزیدخبریں