ریکارڈ مشین؛ بابر اعظم کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ

30 Aug, 2023 | 06:06 PM

سٹی42:شاباش بابر اعظم، ون ڈے کیرئر میں تیز ترین 19سنچریز کے ریکارڈ ہولڈر بھی بن گئے۔

ملتان میں ایشییا کپ کے پہلے میچ مین نیپال کے خلاف کھیلتے ہوئے بابر اعظم نے ون ڈے کیرئر کی 102 اننگز میں 19ویں سنچری مکمل کی ہے۔
بابر اعظم نے ہاشم آملہ کی 104 اننگز میں 19 سنچریز کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔
بابر اعظم ون ڈے کیرئر میں زیادہ سنچریز اسکور کرنے والے دوسرے پاکستان بلے باز بھی بن گئے ہیں۔
ون ڈے کیرئر میں سب سے زیادہ سنچریز کا ریکارڈ بدستور سعید انور کے پاس ہے۔  لیجنڈری سعید انور 20 سیکڑوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔تاہم توقع ہے کہ ایشیا کپ کے دوران ہی بابر اعظم یہ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیں گے۔

مزیدخبریں